پشین : فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ تین اہلکار زخمی

219

مسلح افراد کی جانب سے نصب کردہ بم سے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پشین علیزئی میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے ۔

دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔

دھماکہ کے بعد فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کی گئی تھی جو فورسز کے گاڑی کی قریب زور دار دھماکہ سے پھٹ گئے۔

یاد رہے دو روز قبل کوئٹہ میں بھی پولیس کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھیں ۔

کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی ۔