پشین: فائرنگ سے بچہ جانبحق، 3 افراد زخمی

141

حملے کے شبہ میں متعدد افراد گرفتار 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کمسن بچے کو قتل خردیا جبکہ تین افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے –

فائرنگ کا واقعہ پشین بازار میں سیشن کورٹ کے سامنے پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے حاجی ظریف خلجی نامی شخص پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے زد میں آکر حاجی ظریف کے ڈرائیور سمیت 3 راہگیر زخمی ہوگئے –

زخمی ہونے والے راہگیروں میں دو بچیں بھی شامل تھیں جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا –

پولیس نے جائے وقوعہ سے متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ منتقل کردیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے –