پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں سرمچار خیرا بگٹی شہید ہوگئے – بی آر اے

1164

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بیس جولائی کو نصیر آباد کے علاقے چھتر میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں سرمچار خیرا بگٹی شہید ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید خیرا بگٹی پچھلے دس سالوں سے تنظیم سے وابسطہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سرمچار کو وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر بی آر اے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔