نوجوانوں کی قربانی سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئیں – اہلخانہ

334

شہید دُرجان، شہید اسحاق جان اور شہید وحید جان کے اہلخانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی شہادت نے ہمیں مضبوط بنا دیا ہے اور ہمارے حوصلوں کو تقویت ملی ہے۔

درجان، اسحاق جان اور وحید جان بائیس اگست دو ہزار انیس کو  بلوچستان کے علاقے درگس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوئے تھیں۔

اہلخانہ کے بیان میں مزید کہا کہ دشمن اور اُس کے کاسہ لیسوں کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارے نوجوانوں کو ہم سے جسمانی طور الگ کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

تینوں شہیدوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ہیں اور وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے درگس گئے تھے جبکہ تینوں افراد بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے رُکن تھے۔