نصیرآباد: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

140

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدودسیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دوافرادکو قتل کردیاگیا، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے لاشوں کوضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ امان اللہ میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دوافرادکو قتل کردیا گیا۔

قتل ہونے والوں میں امام علی اورمسماۃ (ن)شامل ہیں، لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔