میڈیکل کالجز طلباء کے حقوق کے حصول میں بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی کی جدوجہد رنگ لے آئی – نعیم بلوچ

124

بی ایس او (پجار)کے صوبائی انفارمیشن سیکٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے نیو میڈیکل کالجز جن میں تربت، خضدار، لورالائی میڈیکل کالجز کے متاثرین طلبا ء و طالبات، بی ایس او پجار و دیگر طلبا تنظیموں کی جدوجہد رنگ لائی، نیو میڈیکل کالجز متاثرین طلبا ء و طالبات کی میرٹ فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں کئی عرصے سے یہ طلبا و طالبات پریس کلب کوئٹہ کے سامنے اپنے داخلہ فہرستیں نہ لگنے پر سراپا احتجاج تھے بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی نے ان طلباء کے اس احتجاج کی بھرپور حمایت کی اور ان طلبا و طالبات کا ساتھ دیا اس جدوجہد میں متاثرین طلبا و طالبات بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ و ممبران خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے میڈیکل کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ مل کر شانہ کھڑے رہے اور ن کے لئے جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں کہا کہ بی ایس او پجار نے ہروقت اسی طرح طلبا کے لیے جدوجہد کی ہے اور آخری فتح تک بغیر پیچھے ہٹے ہر مظلوم کا ساتھ دیا ہے، بی ایس او پجار کی تمام لیڈرشپ و ممبرز نے بلوچستان کے کسی کونے میں بھی گر کسی طلبا کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہو تو بی ایس او (پجار) نے ان کے لیے ہر وقت آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ بی ایس او پجار وہ واحد جمہوری و قلم دوست تنظیم ہے جس نے ہر وقت طلبا ء کو تعلیم کی طرف راغب کیا اور طلبا میں سیاسی شعور بیدار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نیو میڈیکل کالجز کے متاثرین طلباء کا پہلے سے بہت وقت ضائع ہوچکا ہے حکام بالا کو چاہئیے کہ مزید ان طلباء و طالبات کا وقت ضائع کیئے بغیر ان کے کلاسز کا جلد از جلداز آغاز کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات علم سے روشناس ہوکر اپنے وطن کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔