بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے تین نوجوانوں کو مغربی بلوچستان (ایران) میں مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان کے علاقے درگس میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے تعلق رکھنے تین نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں کو درگس کے مقام پرکار گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بناکر شہید کردیا، جن میں سے ایک نوجوان موقعے پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دیگر دو نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔
فائرنگ کے واقعے میں جانبحق ہونے والے افراد میں اسحاق اور وحید شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔