مشکے، واشک حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

176

واشک میں موبائل ٹاور اور مشکے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا- میجر گہرام بلوچ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شب دس بجے سرمچاروں نے ضلع واشک میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی یوفون موبائل ٹاور پر حملہ کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اتوار کی رات سرمچاروں نے مشکے النگی میں قابض فوج کی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے سیکورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔