مستونگ :ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ

296

مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ۔

ریلوے ٹریک کو تھانہ ولی خان کے حدود میں اڑا دیا گیا۔

دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ پہ پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریکز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظیم قبول کرتی رہی ہیں تاہم اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی جا چکی ہے ۔