لاپتہ افراد کے متعلق پاکستان کی قومی کمیشن نے رپورٹ جاری کردی

175

لاپتہ افراد سے متعلق پاکستان کی قومی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 31 جولائی 2019 تک لاپتہ افراد کے 4020 کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔

قومی کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کے انکوائری کمیشن نے جولائی میں 863 سماعتیں کیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے متاثرہ خاندانوں کا موقف سنا۔ جولائی 2019 کے دوران لاپتہ افراد کی 21 نئی شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے مجموعی کیسز کی تعداد 6277 ہوگئی ہے۔