قلات: میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاج

185

 ماہ سے تنخواہ سے محروم ملازمین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔

میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین گذشتہ 9 ماہ سے تنخواوں کی ادائیگی سے محروم ہے، تنخوایوں کی عدم ادئیگی کے خلاف میونسپل کمیٹی کے عملہ سینٹری انسپکٹر منظور احمدلانگو، حاجی غلام قادر عمرانی، حافظ زکریا کی قیادت میں ملازمین نے بازار میں احتجاجی ریلی نکالی جو بازار کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، مظاہرین نے اپنے کے حق میں شدیدنعرہ بازی کی-

ریلی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیرہوئی جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین 9 ماہ سے تنخواں سے محروم ہیں حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائیں ملازمین کو بے روزگار کررہی ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ملازمین 9 ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں-

انہوں نے کہا ملازمین اسی تنخواں کے آثرے پر دوکانداروں سے ادھار سامان لے لے کر لاکھوں روپے کے مقروض ہوگئے، اب دوکانداروں نے ملازمین کو سامان دینا بند کردیا ہے۔ دوسری طرف پرائیویٹ سکولوں نے ملازمین کے بچوں کو فیس نہ دینے کی وجہ سے فارغ کررہے ہیں-

مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو روزگار دینے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد نہیں کررہا بلکہ ملازمین کے منہ سے نوالا چھینا جارہاہے حکومت میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے تنخواں کی رہلیز آڈر جاری کرکے ملازمین کی تنخواں کی ادائیگی یقینی بنائے اگرحکومت نے عید کے مبارک دن کی خوشی میں تنخواوں کو جاری نہیں کیا تو ملازمین کے بچے عید کی خوشیوں سے محرم ہوجائیں گے۔