شمالی وزیرستان: مسلح افراد کے حملے میں 3 آرمی اہلکار ہلاک 1 زخمی

239
File Photo

شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی کے  چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں  تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک میں  پاکستان آرمی چیک پوسٹ پر مسلح افراد حملہ کردیا ۔

حملے  کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک  جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مارے گئے اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شامل ہیں جب کہ سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری  تاحال  کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔