سشما سوراج کی وفات سے بلوچ قوم ایک ہمدرد دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ بی این ایم

235

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے ممتاز بھارتی سیاستدان اور پارلیمنٹیرین محترمہ سشما سوراج کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشما سوراج کی وفات سے بلوچ قوم اپنے ایک ہمدرد دوست اور ہندوستان ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سشما سوراج وہ دلیر رہنما تھے جنہوں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت کے سامنے بلوچ قوم پر پاکستان کی دہشت گردی کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا سشما سوراج ہندوستانی سیاستدانوں کے اُس قبیل سے تعلق رکھتے تھے جن کی نہ صرف ہندوستان کے قوم پرستانہ سیاست میں اہم مقام تھی بلکہ خطے میں بھی انہیں بطور نیشنلسٹ لیڈر اہم مقام حاصل تھا۔

ترجمان نے کہا کہ سشما سوراج کی بلوچ قوم کے لئے جذبات قابل قدر تھے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس رہے گا۔