خضدار: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالب علم قتل

222

ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے طالب علم کو قتل کر دیا۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا –

واقعے میں جانبحق نوجوان کی شناخت سمیع اللہ ولد سیف اللہ لہڑی کے نام سے ہوئی ہے، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے –

یاد رہے بلوچستان میں آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے کچھ روز قبل بلوچستان کے شہر حب چوکی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر منظور نامی طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا –