خضدار :فائرنگ سے امان اللہ زہری جانبحق

605

مسلح افراد نے بی این پی رہنماء کے قافلے کو نشانہ بنایا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں بی این پی رہنماء امان اللہ خان زرکزئی زہری کے قافلے پر رات گئے حملہ ہوا۔

حملے میں امان اللہ زرکزئی اور ان کے دیگر دو ساتھی جانبحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں ان کا 14 سالہ نواسا مردان زرکزئی بھی شامل ہے-

بی این پی رہنماء کا قافلہ زہری کے علاقے بلبل سے نورگامہ کی طرف جارہاتھا کہ بلبل علاقے سے تھوڑے فاصلے پر کریش پلانٹ کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا-

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر انتظامی افیسران لیویز فورس کے ہمراہ تحصیل زہری پہنچ گئے-

امان اللہ زہری بابو نوروز زہری کے بیٹے تھے اس سے قبل امان اللہ زہری کے بیٹے ریاض زہری کو زہری بازار میں نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا –