بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے خاران لجے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ21 اگست کی شام کو ضلع خاران میں لجے کے علاقے بیہی شم کے فوجی چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے راکٹ لانچر کے آٹھ گولے داغے، جس سے قابض فوج کی چیک پوسٹ کو نقصان اور اس میں موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس شدید حملہ کے بعد قابض فوج نے چار گولے فائر کئے۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔