حب چوکی: سمندر میں ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش برآمد

140

چرنہ آئی لینڈ کے قریب ڈوبنے والے کشتی کے 6 ماہی گیروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے قریب چرنہ آئی لینڈ میں ڈوبنے والے مزید ایک اور ماہی گیر کی لاش حب بریدہ کیمپ کے قریب سمندر کنارے سے برآمد کرلی گئی ہے۔

چھ اگست کو ڈوبنے والے الصدام نامی کشتی میں بائیس افراد سوار تھیں جن میں بارہ ماہی گیر ڈوب گئے تھیں جبکہ دس کو بچا لیا گیا تھا –

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے والے بارہ ماہی گیروں میں سے چھ کی لاشیں حب بریدہ کیمپ کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہے جن میں سے تین کی شناخت ممکن ہوسکی ہے۔

شناخت ہونے والوں میں امیر بخش محمد ہاشم اور عبدالعزیز شامل ہیں باقی ملنے والے تین لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے –

انتظامیہ کے مطابق چرنہ آئی لینڈ کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹہ سے ہے جو شکار کے غرض سے گئے ہوئے تھے تاہم دیگر ماہی گیروں کی تلاش انتظامیہ کررہی ہے-

یاد رہے تین روز میں حب سے 6 لاشیں برآمد ہوئی ہے جو انہی ماہی گیروں کی ہے، دو روز قبل بریدہ کیمپ سے تین لاشیں برآمد ہوئی تھی اور گزشتہ روز دو مزید لاشیں برآمد کرکے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیے گئے تھے۔