تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی – بی ایس او پجار

116

بی ایس پجار کے مرکزی کابینہ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار ایک پرامن طلباء تنظیم ہے جو پرامن طریقے سے طلباء و طالبات کے بنیادی حقوق کی جدوجہد ملک کے آئین کے اندر رہ کر جمہوری انداز میں کر رہی ہے ہماری آرگنائزیشن نے روز اول سے جمہوریت اور جمہوری جدوجہد کا راستہ اپنایا ہم تشدد کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ تشدد اور نفرت کی سیاست نے ہمیں نا قابل تلافی نقصان پہنچایا جس کی بی ایس او پجار نے ہمیشہ مخالفت کی ہے اور کریگی-

پریس رہلیز سیکریٹری جنرل غلام حسین، وحدت بلوچستان کے صدر گورگین بلوچ، صوبائی جنرل سیکٹری ابرار برکت بلوچ، صوبائی انفارمیشن سیکٹری نعیم بلوچ، اراکین مرکزی کمیٹی اور بسیمہ زون کے قمبر حمید بلوچ کے جانب سے میڈیا مین جاری کیا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور تعلیم واحد ہتھیار ہے جس سے ہماری کامیابی ممکن ہے طلبا و طالبات مزید دوسروں کی جذباتی نعروں اور کھوکھلے فیصلوں میں نہ آئے کیونکہ اکیسوی صدی میں ان جیسے غیر آئینی نقصاندہ نعروں اور فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی صدی میں ہم اپنے تعلیمی اداروں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوری سیاست میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں تاکہ پرامن تعلیم یافتہ اور صحت مند بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوں-

مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس مقصد کو پورا کرنے میں تمام نوجوان بی ایس او پجار اور عوام نیشنل پارٹی کے جمہوری سیاست میں بھر پور حصہ لیکر اپنے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں کیونکہ بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی ہی سائل وسائل کی دفاع کرسکتے ہیں۔