بلوچستان :اساتذہ معطلی کے بعد 15 ڈی ڈی اوز معطل

213

محکمہ تعلیم مالی نظم نسق کی خلاف ورزی 15ڈی ڈی اوز معطل

محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے مالی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر 15 ڈی ڈی اوز کو معطل کردیا معطل ڈی ڈی اوز میں خواتین سمیت ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی نے بتایا کہ تعلیمی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں۔

کلسٹر فنڈز کے خلاف ضابطہ استعمال پر کارروائی کی گئی تمام افسران پر واضح کردیا گیا تھا کہ ڈی ڈی اوز اور کلسٹر ہیڈ ایک ایک پیسے کے محافظ ہیں امانت میں خیانت قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر جعفر آباد کے پندرہ ہیڈ ماسٹرز کو معطل کردیا گیا ہے معطل افسران انکوائری میں اپنی پوزیشن واضح کریں خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر انتظامی و مالیاتی نظم و نسق قائم کرکے فنڈز کے ضیاع کا راستہ روک دیا سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کو درست سمت پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں کمیونٹی کے تعاون سے مثبت اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ سیکنڈری تعلیم کے جانب سے ضلع کیچ کے 114 اساتذہ کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جسکے بعد برطرف اساتذہ نے مند پریس کلب کے سامنے محکمہ تعلیم کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا-

انکا کا مطالبہ تھا کہ برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ضلع بھر کے متاثرین اساتذہ اپنے یونین، طلبا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر احتجاج کو وسعت دیں گے۔