باجوڑ: حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت سپاہی ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

586
فائل فوٹو

باجوڑ بم حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت ایک سپاہی اور چار زخمی ہوگئے، تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی۔

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں پاکستانی فوج کے میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں چار سپاہی زخمی ہوگئے جن میں عارف، سہیل، عمران اور نیاز احمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ پیر کے روز شام سات بجے کے وقت ضلع تحصیل ماموند کے علاقے نیاگ بانڈہ میں فورسز کی گاڑی پر ہوا۔

حملے میں زخمی اہلکاروں کو خار ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

دریں اثنا تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خصوصی دستے ایم ایس جی سے تعلق رکھنے والے مائن ماسٹر کمانڈوز نے باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں نیاک بانڈہ کے مقام پر فوجی گاڑی کو پلانٹڈ آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میجر اور کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔