امریکہ نے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ سے فلسطینی ریاست کا نام نکال دیا۔
امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے، جب اسرائیل میں انتخابات کیلئے 17 ستمبر کی تاریخ دے دی گئی ہے۔ واقعہ پر فلسطین کی جانب سے شدید احتجاج اور تنقید کی گئی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ظاہر کرتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانبداری کو واضح کرتا ہے، امریکا اس اقدام سے فلسطینوں کو حاصل حقوق ختم نہیں کرسکتا ہے، یہ اقدام کسی طور امریکا کے مفاد میں نہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے فہرست میں فلسطینی ریاست کے نام نکالے جانے پر مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ کی اپ ڈیشن جاری ہے، فلسطین سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
واضح رہے کہ آرکائیو سیکشن میں سال دو ہزار نو سے 2017 تک فلسطین بطور ریاست کے امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ویب سائٹ سے فلسطین کا نام ہٹانے پر امریکا اور اسرائیل کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے