افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

389

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں قائم پاکستان کے قونصل خانہ کے قریب بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے قریب دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک افغان فورسز کا اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قونصل خانے کا پاکستانی عملہ محفوظ رہا ہے جبکہ افغان حکام کے ساتھ ملکر قونصل خانے کی سیکورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔