کچلاک :فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

198

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا-

فائرنگ کا واقعہ کچلاک بازار میں پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے عماد ولد غلام رسول نامی شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعے پر ہلاک ہو گئے –

مقامی پولیس و چھیپا انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردیا تاہم ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں –