پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – لشکر بلوچستان

146

پنجگور میں قابض فوج پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا – لونگ بلوچ

پنجگور کے علاقے گچک کہن کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی پر آج مغرب کے وقت مسلح افراد نے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی۔

دریں اثناء حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک کہن کے مقام ایف سی چوکی پر حملہ کیا جس کو فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے، ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔