ہرنائی و بولان میں فورسز کی آپریشن جاری

162

فورسز نے شاہرگ کے مقام سفر باش میں عمومی راستے کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی ایک بہت بڑی جمع ہوچکی ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق فورسز نے مختلف مقامات پر راستوں کو بند کردیا ہے اور شاہرگ کے مقام سفرباش سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے پاکستانی فورسز نے بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا اور دور مار توپوں کا بھی استعمال کر رہا ہے۔

ٹی بی پی کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق فورسز شاہرگ سے سانگان تک سڑک کی تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی خاطر سڑک کے آس پاس کے علاقوں میں تسلسل کے ساتھ آپریشن کرکے لوگوں کو وہاں سے نقل مکانی پہ مجبور کررہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہرگ سے سانگان تک سڑک کی تعمیر کی پہلے بھی کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن علاقے میں موجود مسلح تنظیم نے تواتر کے ساتھ وہاں پہ فورسز پر حملے کیئے جس کے بعد سڑک کی تعمیر روک دی گئی تھی ۔

گذشتہ ایک ہفتے سے جاری آپریشن سے تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔