بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تجابان اور جھاؤ میں 14 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کے روزسرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان مرزین میں فوجی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکارکو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسنائپر حملہ کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، سرمچاروں نے قریبی پہاڑیوں کا رخ کیا جہاں فوجی گاڑیوں کا اندر جانا ممکن نہ تھا۔ جب قابض فوج نے پہاڑوں میں پیدل داخل ہونے کی کوشش کی تو پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے شدید حملہ کیا۔ حملے میں پہاڑیوں میں گھسنے والے تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، جن کی تعداد دس تھی۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع آواران، جھاؤ کے علاقے کورک میں شام آٹھ بجے پاکستانی فوج کے گشتی قافلے پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے ان کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے