کوئٹہ/ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص ہلاک اور دو زخمی 

142

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ دونوں واقعات میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی آخری اسٹاپ میں دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سلیم اور عبدالمالک نامی افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پرکوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے مزید کارروائی کی جارہی۔

دریں اثنائ ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر بارہ میں بڑے بھائی شہزاد ابڑو نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی اربیلا کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی سید حیدر شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔