کوئٹہ :ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی لاش برآمد

167

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاش کی شناخت عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے جو حاضر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہیں-

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کوتوال قبرستان سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی لاش برآمد کی گئی جس کو چھریوں کے وار سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی –

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا مزید کارروائی جاری ہے۔