کوئٹہ: واقعات میں خاتون سمیت ایک شخص جانبحق، 5 بچے زخمی

90

ولی تنگی میں سیلابی ریلے میں تین خواتین بہہ گئے تلاش جاری

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 1 ایک جانبحق اور پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پر گھر کی دیوار گرنے سے خاتون پانچ بچوں سمیت دب گئی بعد ازاں تمام افراد کو نکال لیا گیا –

دیوار گرنے سے خاتون جانبحق جبکہ بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

دریں اثناء کوئٹہ ولی تنگی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک ایک شخص جانبحق اور تین خواتین لاپتہ ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے –