کوئٹہ میں تیزاب پاشی کا واقعہ، 2 خواتین سمیت بچے زخمی

179

کوئٹہ میں تیزاب پاشی کے واقعے میں خواتین سمیت بچے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیزاب پاشی کا واقعہ سریاب روڈ کے قریب مینگل آباد میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تیزاب پھینکا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے تیزاب پاشی سے خواتین و بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم اس سے قبل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں خواتین پر مذہبی شدت پسند گروہوں کی جانب سے تیزاب پھینک کر حملے کیئے جاچکے ہیں جبکہ ذاتی دشمنیوں کی وجہ سے بھی تیزاب پاشی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔