کوئٹہ میں بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

473
File Photo

کوئٹہ میں بدترین ٹریفک جام، اسکول جانے والے بچوں اور مریضوں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عسکری پارک کے قریب سڑک کی تعمیر کے باعث مین ایئر پورٹ روڈ بند ہونے سے لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنس گئے متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکار صرف تماشا دیکھتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شدید گرمی کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عسکری پارک کے قریب گذشتہ ایک ہفتے سے مین روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث شہر کے بڑے حصے میں ٹریفک کے جام ہوگیا۔

ٹریفک معطل ہونے سے وی آئی پیزبھی مشکلات کا شکا ر رہیں اور ساتھ ہی اسکول آنے جانے والے بچوں،سرکاری ملازمین اور مریضوں کو بھی شدیدگرمی میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹھیکیدار کی جانب سے متبادل راستہ دینے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی خاطرخواہ نظام نظر نہیں آیا جبکہ شہری اپنے مدد آپ کے تحت ٹریفک نظام چلاتے رہیں اور کوئٹہ میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث بھی شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔