کوئٹہ: مغربی بائی پاس سے لاش برآمد

166

مغربی بائی پاس سے برآمد ہونے والی لاش 18 سالہ نوجوان کی ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس سے لاش برآمد کرلی گئی ہے –

برآمد ہونے والے لاش کو ایدھی رضاکاروں نے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ رحمت خان ولد گلاب خان سے ہوئی ہے –

رحمت خان ولد گلاب خان کا تعلق ضلع ژوب سے ہے تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں –

یاد رہے بلوچستان مغربی پاس سے اکثر اوقات تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں اکثریت کی شناخت لاپتہ افراد کی ہوئی ہے جبکہ کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں ہوسکے ہیں –