ڈیرہ مراد جمالی :غیرت کے نام پر دو افراد قتل

141

شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود لانگہ محلہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے ملزمکی تلاش شروع کردی۔

یاد رہے ان علاقوں میں اکثر و بیشتر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں اکثر زاتی دشمنیوں میں لوگوں کو قتل کرکے غیرت کا نام دیتے ہیں ۔