پنجگور: طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی، فصلوں کو شدید نقصان

430

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، تیار فصلوں سمیت مال مویشی پانی میں بہہ گئے جبکہ دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سب تحصیل گچک میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تیار فصلیں، پالیزات سمیت سولر پلیٹ اور بورنگ زیر آب آنے سے تباہ ہوگئے جس کے باعث زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے حالیہ بارشوں نے کسانوں اور زمینداروں کو انتہائی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

اس کے علاوہ مال مویشی بھی پانی میں بہہ گئے جن کو نکالنے کے لیے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کررہے ہیں۔

علاقہ مکین مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کی جائے اور صوبائی و ضلعی حکومت زمینداروں کو مالی مدد فراہم کرکے سینکڑوں خاندانوں کو بچائے اور ان کے مشکلات میں کمی لائے تاکہ اس علاقہ کی واحد معیشت زراعت کو واپس استوار کیا جاسکے۔