پنجگور شہر پر راکٹوں سے حملہ

290

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر پر تین راکٹ فائر کیئے گئے ہیں جو گریڈ اسٹیٹشن کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راکٹ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ راکٹ مغربی بلوچستان کے حدود سے فائر کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے ضلع پنجگور ایرانی سرحد سے متصل علاقہ ہے، گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے پروم سے متصل مغربی بلوچستان کے علاقے حق آباد شمسر پر درمیانے فاصلے کے متعدد میزائلوں سے حملہ کیا گیا تھا۔