پسنی: نوجوان نے خودکشی کرلی

553
File Photo

مکران میں ان دنوں خودکشی کے رجحانات میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مکران میں خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہوگیا،پسنی میں ایک لڑکے نے خودکشی کرلی جبکہ دودن قبل دشت میں بھی ایک نوجوان نے خودکشی کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مکران میں ان دنوں خودکشی کے رجحانات میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے دودن قبل دشت کے علاقے میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی تھی، خودکشی کرنے والوں میں زیادہ تر تعدادنوجوانوں کی ہے۔

پسنی پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات بھی پسنی کے وارڑنمبر7میں دولت ولداکبر نامی نوجوان نے خود کو درخت سے لٹکا کر خودکشی کرلی ہے، خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔