پاکستان بلوچوں کے تمام وسائل کامقروض ہے- ڈاکٹر اللہ نظر

344

پاکستان ٹیتھیان کمپنی کا 5.8 بلین ڈالرکا مقروض ہے تو بلوچوں کا کتنا ہوگا؟

بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر پاکستان ایک کان کے لئے ٹی سی سی (ٹیتھیان کاپر کمپنی) کا 5.8 بلین امریکی ڈالر کا مقروض ہوتا ہے تو ہم بلوچوں کے تمام وسائل کے لئے یہ کتنا مقروض ہوگا جو یہ 70 برسوں سے ہماری سرزمین سے لوٹ چکی ہے؟

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان بلوچوں کے تمام وسائل کامقروض ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے پر پاکستان پر 4 ارب 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا جب کہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر سود بھی ادا کرنا ہوگا، یہ رقم مجموعی طور پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔