بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج نصیر آباد کے علاقے صحبت پور کے بازار میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار دکان میں کپڑے خرید رہے تھے کہ اس وقت ہمارے سرمچاروں نے دستی بم سے ان پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔