مغربی بلوچستان: فائرنگ سے دو بلوچ جانبحق

238

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے دو افراد جانبحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ظریف بلوچ اور سمیر بلوچ نامی افراد کو مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں نشانہ بنایا گیا۔

مغربی بلوچستان میں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج جانبحق ہونے والے مذکورہ افراد کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔