مستونگ :غیر معیاری قلفی کھانے سے بچے متاثر

149

مستونگ میں غیر معیاری چیزوں کے روک تھام میں انتظامیہ ناکام ہے – علاقہ مکین 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک بار پھر غیر معیاری چیزیں کھانے سے تین بچوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مستونگ مین اس سے قبل تحصیل دشت کے علاقے منگچر میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 23 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے اور مستونگ ہی میں مسجد میں مٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت بگڑ گئی تھی-

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل کئی ایسے واقعات پیش آئےے ہیں اور یہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں سے غیر معیاری چیزیں سپلائی کی جاتی ہے جو مستونگ شہر سمیت دیگر علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے جو بلکل غیر معیاری ہوتے ہیں اور کئی لوگ ان غیر معیاری کھانوں سے متاثر ہورہے ہیں –

علاقائی مکینوں کے شکایت پر ڈپٹی کمشنر مستونگ نے نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والے کلفی بان سمیت دیگر ائیشاء فروشوں پر پابندی لگادی ہے –

یاد رہے مستونگ میں ایسے واقعات تواتر سے پیش ارہے ہیں اس سے قبل مختلف گرلز اسکولوں میں ایک مخصوص وائرس سے کئی طالبات متاثر ہوئے ہیں اور اب تک ایسے درجنون واقعات مستونگ اور ارد گرد کے علاقوں می رونماء ہوئے ہی پر حکومتی سطح پر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائے جاسکی ہے