قومی شاہراہ پر گاڑی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ قومی شاہراہ پر ژلی کے قریب کھڈکوچہ سے کردگاپ جانیوالی گاڑی کو پیش آیا، زخمیوں کو شہید غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔