سوات سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس موٹر وے پر الٹنے سے تیرہ مسافر جاں بحق اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق طس کو حادثہ موٹروے پر براہمہ انٹرچینج کےقریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
بس میں 59 مسافر سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ٹیکسلا اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں کئی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مسلسل موبائل فون پر بات کررہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ آج صبح ہی لاہور سے کوئٹہ آنے والا ٹرین رحیم یار خان کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دس سے زائد افراد جانبحق جبکہ 56 زخمی ہوئیں ہیں ۔