فوج کی تنخواہ خوری آپکے جذبات سن کرچکی ہے، اختر ندیم کا ثناء بلوچ کو پیغام

378

رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ کے ٹویٹ کے ردِعمل میں بلوچ آزادی پسند رہنما کا جواب

ٹی بی پی سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما اختر ندیم بلوچ کا بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی کو ٹوئیٹر پر تنقیدی جواب۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنماء نے گذشتہ روز بلوچستان اور کے پی کے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے حوالے سے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ہم وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان واقعات میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ خداوند تبارک تعالی شہدا ءکے درجات بلند کرے اور خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ اور پائدار امن قاہمُ ہو۔”

ثناء بلوچ کے اس پیغام کے بعد بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “آپ پنجابی سپاہیوں کے موت کا ماتم منا رہے ہو، کیا آپ کو معلوم ہے کے ان لوگوں نے کتنے گھر برباد کیئے ہیں؟”

بلوچ آزادی پسند رہنماء نے ثناء بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاید  پنجابی فوج کے تنخواہ خورہ نے آپکے جذبات سن کردیئے ہیں ، لیکن یاد رکھنا کے آپ سے پہلے نیشنل پارٹی نے بھی ان پنجابی سپاہیوں کے لاشوں کو کندھا دیا تھا جس کے بعد  آج  وہ لوگ قوم کے سامنے شرمندہ ہیں۔

خیال رہے کے ثناء بلوچ کے اس پیغام پر بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی جانب سے بھی شدید تنقید ہو رہی ہے۔