فدائی اسد محراب کے یاد میں – میر جان

536

فدائی اسد محراب کے یاد میں

تحریرمیر جان

دی بلوچستان پوسٹ 

کوئی انسان کسی بھی معاشرے میں جب بڑا ہوتا ہے تو وہ اسی ماحول کے حساب سے اپنا منفی یا مثبت رویے تشکیل دیتے ہے اور ان پر عمل کرتا ہے، اگر ماحول انسانوں کا ہو تو وہ انسان ہی نکلے گا، اگر ماحول انسان نما جانوروں کا ہو تو وہ بدکردار، بے عمل، بے حیاء اور ایسے کئی بیماریوں کا شکار ہوگا، لیکن ان دونوں ماحول میں بھی کئی ایسے شخصیت جنم لیتے ہیں جو مرنے کے بعد بھی زندگی پاتے ہیں، جو ماحول سے متاثر ہونے کے بجائے اپنے کردار سے ماحول کو ہی متاثر کردیتے ہیں اور ایسے ہزاروں کردار اس دنیا میں آئے ہیں اور آتے رہیں گے۔

ایسے شخصیتیں جو کسی بھی معاشرے میں قدم رکھتے ہیں، تو وہ وہاں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور مسلسل جدوجہد کو اپنی تمام زندگی کا حصہ بناتے ہیں، جو ہمیشہ ہمیشہ پوری دنیا کے انسانوں کی رہنمائی کرتی ہے۔

ان شخصیات میں سے ایک فدائی اسد جان ہیں، جس کا کردار اپنے ہر اس دوست (ساتھی) کیلئے ایک فکری رہنمائی کرتی رہے گی جو اس کے قریب رہا ہوگا، جو بھی اسے جانتا ہے، تو وہ اسکے کردار کو کسی بھی صورت نہ بھول پائے گا۔

اسد جان ایک باہمت، بہادر، حوصلہ مند، مستقل مزاج اور دشمن پر حملے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے والا شخص تھا، جو اپنی ذات سے کوسوں دور قومی مفادات کو اہمیت دیتا تھا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو بھی اس عمل کو اپنانے کی نصیحت کرتا تھا۔

اسد جان سمیت ہزاروں نوجوانوں نے بلوچ قومی تحریک میں ایسا کردار ادا کیا ہے، جو رہتی دنیا تک مظلوم اور محکوم اقوام کے لیئے مشعل راہ ہیں اور پوری بلوچ قوم اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ ایسے کرداروں کے گراں قدر قربانیوں کو کبھی نہیں بھولا جائے گا اور شہداء کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ماضی کو آپ ایک عکس وغیرہ میں قید کرسکتے ہیں تاکہ مستقبل میں اس عکس کو دیکھ کر ماضی کی یاد تازہ ہو، آج سنگت گلزار امام کا ایک ٹوئیٹ سامنے سے گذرا جس میں فدائی اسد جان اور استاد کا عکس تھا۔

یہ وہی عکس ہے جو چند سال قبل اسد جان نکالتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ شاید یہ عکس ہمیں ایک دوسرے کی یاد دلائے، لیکن اسد جان آپ کے بے شمار قربانیوں نے آپکو ہزاروں دلوں کی دھڑکنوں کا شہزادہ بنا دیا ہے، آپکو بھول جانا نا ممکن ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ: اس مضمون میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔