صادق سنجرانی کی حمایت کےلئے باپ وفد کی اختر مینگل سے ملاقات

329
File Photo

بلوچستان کی روایات کو ملحوظ خاطر رکھ کر سردار اختر مینگل چیئرمین سینیٹ کی حمایت کریں ۔جان جمالی

میڈیا اطلاعات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔

بی اے پی رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے صادق سنجرانی کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

رکن صوبائی اسمبلی جان جمالی نے کہا کہ ہم بلوچستان کی روایات کو ملحوظ خاطر رکھ کر یہاں آئے ہیں تاکہ آپ ہماری حمایت کریں، جس پر بی این پی رہنماء اختر مینگل کا مؤقف تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔