سوراب میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

226

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سوراب حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سوراب کے مین پیٹرول پمپ کے پاس پاکستانی فوج کی دو گشتی گاڑیوں کو سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ عوام پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور ان کے معاونوں سے دور رہیں۔ ہمارے سرمچار ان کو کسی بھی مقام پر اور کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔