زعمران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – لشکر بلوچستان

195

حملوں میں فرنٹیئر کور کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے – لونگ بلوچ

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے زعمران میں ایف سی کے گشتی ٹیم کو دو مقامات شاہی باغ اور بسد کے مقام پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں قابض ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے

ترجمان نے کہا کہ حملوں کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہیں اور ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔