اطلاعات کے مطابق ٹرین ٹریک پہ کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے رحیم یار خان میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دس افراد جانبحق جبکہ 56 زخمی ہوئیں ہیں ۔
حادثے میں جانبحق و زخمی ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے انھیں قریبی ہسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر صادق آباد منتقل کیا جارہا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرین کی انجن مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔