جیونی : گنز کے رہائشی گذشتہ دو ماہ سے بجلی سے محروم

149

علاقے کے ایک نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے دو کمبھے گوادر سے لایا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جیونی کے علاقے گنز کے رہائشی گذشتہ دو ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق دوماہ قبل بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے تھے جس کے سبب علاقے میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہوگئی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق بجلی کے کھمبوں کے زمین بوس ہونے کے باوجود کیسکو حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی جس کے بعد علاقے کے ایک نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت گوادر سے دو کھمبے لاکر ان کو لگانے کےلئے گڈے کھودنے کا کام بھی خود ہی شروع کیا ہے ۔

علاقائی صحافی امام دلوش کے مطابق علاقے میں کیسکو حکام کی لاپراہی کے علاوہ علاقے سے منتخب ایم پی اے بھی علاقائی مسائل پہ بالکل توجہ نہیں دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ گوادر، کیچ اور پنجگور کو ایران سے بجلی فراہم کیا جارہا ہے لیکن گذشتہ کئی عرصے سے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گذشتہ کئی روز سے گوادر شہر میں تاجر برادری اور عام شہری احتجاج پہ مجبور ہوئیں ہیں ، اور اسی سلسلے میں جمعے کے روز شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال بھی کی گئی ۔