بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت شہر میں فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل تربت شہر میں بسمہ اللہ چوک پر فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ حسب معمول حواس باختہ قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا پاکستانی فوج کا عام لوگوں پر اس طرح سے فائرنگ کرنا جنگی جرم ہے عالمی برادری کو پاکستان کے جنگی جرائم پر سخت نوٹس لینا چاہئیے کیونکہ بلوچ قوم جبری قبضہ کے خلاف عالمی قوانین کے مطابق ایک آئینی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پر یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔